• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک وصول کرنے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) سیکرٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر کے دستخطوں سے ان لینڈ ریونیو آپریشنز‘ انکم ٹیکس سرکلر نمبر 04آف 2023-24ء 30 ستمبر کو رات گئے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے سیکشن214اے کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے برائے سال 2023ء جمع کرانے کی آخری تاریخ جو 30ستمبر 2023ء تھی اسے ٹریڈ باڈیز اور ٹیکس بارز ایسوسی ایشنوں کی تجاویز اور استدعا پر بڑھا کر 31اکتوبر 2023ء مقرر کر دی ہے۔ اس کیلئے نوٹیفکیشن نمبر 6(ون) ایس آئی آر آپریشنز 2022/48652آر 30ستمبر کی نصف شب جاری کیا گیاہے۔
اہم خبریں سے مزید