• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینڈز، والنٹئیرزان پولیس پروگرام کا آغاز کر دیا،آئی جی

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ عوام کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے فرینڈز ان پولیس اور والنٹئیرز ان پولیس پروگرامز کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے طلبا و طالبات اور شہریوں کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کے بیجز لگائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ان پروگرامز کے تحت نوجوان طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کا سفیر بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تمام 735 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں اپ گریڈ کر رہے ہیں، تقریب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پنجاب پولیس کے ساتھ ایک دن کا انٹرکشن ہے ۔ اسی طرح والنٹیرز ان پولیس منتخب ہونے والے نوجوان دو ہفتے پنجاب پولیس کے ساتھ گذاریں گے ۔ مزید برآں ڈاکٹر عثمان انور نے جشن عید میلادالنبی کے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کا پُرامن انعقادپر صوبہ بھر میں بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ فورس کے نام خصوصی پیغام میں سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
لاہور سے مزید