ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺکے جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، علامہ اقتدار حسین نقوی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، ممبر ڈونل امن کمیٹی و صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، خاور شفقت بھٹہ، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ وسیم عباس معصومی، سلیم عباس صدیقی، سید ظفر عباس زیدی، فہیم جعفر ایڈوکیٹ، سید دلاور زیدی، سید وسیم عباس زیدی، سید علی رضا بخاری، علی سبطین، ثقلین نقوی، عاطف سرانی اور دیگر موجود تھے۔