کوئٹہ(پ ر)بی این پی عوامی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر عید محمد احمدزئی اور ضلع کوئٹہ کے سینئر رہنمائوں و کارکنوں نے بیان میں کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیجا جائے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صرف13لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں جبکہ تقریباً25 لاکھ غیررجسٹرڈ پناہ گزین ہیں جنہوں نے جعلی شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات حاصل کررکھی ہیں جو بلوچستان کی اقوام و عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جعلی شناختی کارڈ منسوخ اور ان کی غیرقانونی جائیدادیں ضبط کی جائیں اور انہیں فوری طور پر ملک سے نکالا جائے۔