• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق حملہ آور نے وزارتِ داخلہ کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ترک وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ترک وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انقرہ میں دھماکا دہشت گرد حملہ ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے دہشت گرد حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دھماکے سے فضا میں دھواں اور آگ لگنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

دھماکے کے باعث سڑکوں پر شہریوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید