• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آشوب چشم کے کیس کم ہونے لگے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں آشوبِ چشم کے کیس کم ہونے لگے ہیں۔

محکمۂ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 134 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک روز پہلے آشوب چشم کے 10 ہزار269 کیسز سامنے آئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں 236، ملتان میں 113، خانیوال میں 95 اور چنیوٹ میں 82 افراد آشوبِ چشم سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں آشوبِ چشم کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 879 تک جا پہنچی ہے۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ رواں سال بہاول پور میں77 ہزار 706، فیصل آباد میں 31 ہزار 41 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ شیخو پورہ میں 28 ہزار 112 اور لاہور میں 23 ہزار 869 افراد آشوبِ چشم سے متاثر ہوئے ہیں۔

صحت سے مزید