کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پولیس افسر کے بھائی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس افسر کے بھائی کو نامعلوم افراد ایک گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مبینہ اغوا کے بعد سے مغوی کا موبائل بھی بند ہے، جس کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔