• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن مسئلے پر وزیر داخلہ نے آرک بشپ کنٹربری سے ملاقات نہیں کی

لندن (پی اے) وزیرداخلہ سوئیلا بریورمین نے امیگریشن کے مسئلے پر بات چیت کیلئے آرک بشپ کنٹربری سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے 26 بشپس کے ایک سابق سینئر ایڈوائزر پارلیمنٹ کے میگزین کو بتایا کہ وزیر داخلہ کا آرک بشپ سے ملاقات سے انکار لمبیتھ ہاؤس کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ آرک بشپ اور دوسرےبشپس نے پناہ کے طالب امیگرنٹس کو روانڈا بھیجنے کے منصوبے اور ہاؤس آف لارڈز میں امیگرنٹس کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کی مذمت کی تھی۔ وزیرداخلہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھاکہ اگرچھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنےو الے غیرقانونی تارکین وطن پرکنٹرول نہ کیا گیا تو ہمارا معاشرہ تقسیم ہو جائے گا۔ اس ہفتے امریکہ میں مائیگریشن کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے کہا تھاکہ پناہ دینےکے قوانین کو سخت کرنا ہوگا۔ ان کی اس تقریر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی آمدورفت کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین میں اصلاحات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں سینئر رائٹ تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مغربی ممالک نے غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کو نہ روکا تو ان ممالک کو مستقل خطرات لاحق رہیں گے۔
یورپ سے سے مزید