برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پی پی سی کے آصف محمود براہٹلوی، ناصر راجہ، زاہد خٹک،سردار عرفان طاہر، عابد کاظمی کے ساتھ ملاقات میں برطانیہ میں ملک کی بہترین نمائندگی کرنے اور ملکی وقار کو بلند کرنے کو سراہا ہے، اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ خالد محمود مرزا، کونسلرز و سابق لارڈ میئر برمنگھم خواجہ محمود حسین ،فوکل پرسن وفاقی حکومت چوہدری شاہ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری وادی ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد یاسین ، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی مڈلینڈز ،مرزا اختر محمود، سابق وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد، سابق ایڈمنسٹریٹر کوٹلی چوہدری الیاس ،ملک ظہیر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔