• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد کراچی میں جلد مکمل ہوگی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) حرمین شریفین کے بعد دنیا کی تیسری بڑی گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن کراچی میں جلد مکمل ہو گی۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹاؤن احمد ریاض ملک نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مستونگ اور ہنگو پاراچنار میں خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں 67سے زائد بیگناہ لوگ شہید‘ ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ سانحہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کی کارستانی ہیں۔ اُنہوں نے محفل میلاد میں دعا کروائی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو تخریب کاروں اور دہشت گردوں سے پاک کرے۔ گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن جو دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بحریہ ٹاؤن کی کراچی‘ لاہور‘ راولپنڈی اسلام آباد میں واقع تمام مساجد اور عمارات پر خوبصورت چراغاں کیا گیا۔ جگمگاتے برقی قمقمے لگا کر انہیں سجایا گیا۔ محفل میں مشہورو معروف نعت خوانوں‘ مذہبی سکالرز اور علماء دین نے شرکت کی۔ منفرد انداز بیاں کے مالک عابد حسین خیال‘ زی العابدین سیدی‘ سرور حسین نقشبندی‘ نور سلطان‘ محمد شہباز علی‘ عمیر زبیر‘ محمد رضا اسدی‘ حافظ احمد رضا قادری‘ افان عمیر اور دیگر علمائے دین نے آنحضورؐ کے میلاد پاک کے حوالے سے اور اُنکے اسوہ حسنہ کے بارے میں پراثر تقاریر کیں۔
اہم خبریں سے مزید