• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان نے روس کو استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔

جاپان سے روس کو سالانہ 2 ارب ڈالرز مالیت کی استعمال شدہ گاڑیاں برآمد کی جاتی ہیں، جس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جاپان سے استعمال شدہ گاڑیوں کی روس برآمد پر پابندی یوکرین روس جنگ کے تناظر میں لگائی گئی ہے، روس میں جاپانی گاڑیوں کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی روس کو برآمد پر پابندی سے جاپان میں مقیم پاکستانی تاجر بھی متاثر ہوں گے۔

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ جاپان میں مقیم 20 ہزار پاکستانیوں میں سے 15ہزار پاکستانی استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارت سے منسلک ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جاپان میں 15 ہزار پاکستانی سالانہ 2 ارب ڈالرز کی گاڑیاں دنیا بھر میں برآمد کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید