کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا،پولیس نے مقدمہ کا ضمنی چالان پراسیکیوٹر جنرل آفس کو جمع کرادیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمہ کا چالان پراسیکیوٹر جنرل آفس میں جمع کروادیا ہے، چالان کی اسکروٹنی کے بعد عدالت میں پیش کردیا جائے گا ، وقت دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،گرفتار ملزمان سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد ، راجا شمیم اور محسن عباس کو عدالت میں پیش کیاگیا،مقدمہ کا مرکزی ملزم سابق پولیس افسر شعیب شوٹر ضمانت پر ہے ،عدالت نے جیل حکام کو بھی گرفتار ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔