• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف مقامات پر جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت 10 جواریوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔مہنگے داموں اٹا چینی فروخت غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فیلنگ تیز رفتار گاڑیاں چلانے اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں شاہد، یاسر، عباس،خلیل احمد،یاسر ،طالب صبح خان خالد، شان، سلطان ،انصر گل اور اعظم وغیرہ سمیت 14 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ،تین افراد کے خلاف مقدمہ درج،تھانہ بستی ملوک کو زراعت افیسر نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان علی کاشف اور قیصر غیر قانونی طریقے سے جعلی کھاد تیار کر رہے تھے۔
ملتان سے مزید