لاہور(اپنے نامہ نگار سے) یوٹیلیٹی سٹورز صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کے سٹورز بن کر رہ گئے۔ عام صارف ریلیف سے محروم ہے۔ عام صارف کے لیے سبسڈی ختم ہونے سے اشیاء کی دستیابی قدرے بہتر ہو گئی۔ عام صارف کے لئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے کا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو 10 کلو آٹا 648 روپے میں دیا جا رہا ہے۔