• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیلا گیا، پورا کراچی واپس لینگے، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کے ہمراہ ملیر ٹاؤن آفس کا دورہ کیا اور کارکنان و ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ملیر ٹاؤن میں ہونے والے کامیاب جلسے کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیلا گیا تھا مگر ہم قائد اعظم کا پاکستان واپس لیں گے،یہ پاکستان ہمارے اجداد نے بنایا تھا یہ ہمارے بغیر چل نہیں سکا۔
اہم خبریں سے مزید