لندن (جنگ نیوز)آئی سی سی ورلڈ کپ2023کیلئے 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کی ہے۔جیو نیوز کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کےدرمیا ن میچ14اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائےگا اور ورلڈکپ کے7مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔