• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچرز ڈے ،اساتذہ تعلیم کےنئے رحجانات پیداکریں،ماہرین تعلیم

لاہور (خبرنگار،خصوصی رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر میں ٹیچرزڈے کی مناسبت سے تقریب ہوئی ، چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نےکہاکہ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طلبہ میں تعلیم کے لئے نئے رجحانات پیدا کریں ۔ ڈاکٹر نظام الدین ،ڈاکٹر حسن میر شاہ، ڈاکٹرافضل ، ڈاکٹر انجم نسیم صابری ،ڈاکٹر تنویرقاسم اور ڈاکٹر امتیاز شفیق بھی شریک تھے ۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ میں میں تقریب ہوئی ۔ وائس چانسلر ر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ٹیچرز ڈے پرو ائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا ہے کہ تدریس کا پیشہ اس لحاظ سے قابل فخر ہے کہ ہمارے نبی ؐنے خود کو معلم کہا۔کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ استاد بادشاہ نہیں مگر بادشاہ گر ہوتے ہیں۔ ان کا پڑھایا سبق زندگی کا سبق ہوتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اساتذہ کا احترام کرنے والی اقوام نے ترقی کے فلک کو چھوا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن وفاقی وزارت تعلیم اور یونیسکو کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کی تقریب ہوئی ۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ؤں رانا لیاقت، راؤحسن رشید، کاشف شہزاد اور دیگر نے کہا کہ تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے ،بے شمار مسائل کاشکار ہیں، معاشی استحصال ہورہائ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرر کے رہنماراؤحسن رشید نے کہا ہے کہ اساتذہ کو رسوا کیاجارہاہے ۔
لاہور سے مزید