• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت، آئین، عدلیہ کے لیے خطرات نوِشتہ دیوار ہیں،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت، آئین، عدلیہ کے لیے خطرات نوِشتہ دیوار ہی۔ بجلی، گیس، تیل قیمتوں، ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ حکومت کی ناکام معاشی حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔، لیاقت بلوچ لاہور ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور سیاسی مشاورتی اجلاس اور ماہِ محرم الحرام شہادتِ حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیدی نظام انسانیت، انسانی حقوق اور تہذیب و معاشرت کے لیے بدنام ترین نظام ہے۔ اِمام حسینؓ نے اپنے خاندان کے ساتھ باطل نظام اور باطل جھوٹی قیادت کے خلاف قیام کیا اور ہمیشہ کے لیے اہلِ حق باطل، اللہ کے احکامات کے باغی اور خاتم الانبیاءﷺ کے بابرکت اسلامی انقلاب سے منحرف نظام کے خلاف کھڑے رہنے کا درس دیا۔ میدانِ کربلا کی شہادتیں درسِ انقلاب ہے، کربلا میں خانوادہ رسول اللہﷺ کی شہادت کا اوّلیں پیغام ہے کہ مِلّتِ اسلامیہ کے سربراہوں کی خاموشی، بےعملی، خاموش تماشائی بنے رہنا یزید کی پیروی ہے۔
لاہور سے مزید