• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر لاہور کا لیسکو ہیڈ کوارٹرکا دورہ، مغلپورہ اور بھاٹی گیٹ تعزیہ جلوس کا جائزہ لیا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لیسکو ہیڈآفس کادورہ کیا۔ ۔ کمشنر لاہور نے امام بارگاہ ابولفضل العباس مغلپورہ اور بھاٹی گیٹ 6محرم تعزیہ جلوس کا جائزہ دورہ کیا۔ کمشنر لاہور و ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے امام بارگاہ و جلوس منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کیچیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کمشنر لاہور کو محرم الحرام کیلئے کئے جانے والے انتظامات اور لیسکو کے جاری آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کمشنر لاہورزید بن مقصود کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوس کے دوران بارش کی صورت میں الیکٹریفکیشن سے بچاو کیلئے لیسکو ٹیمیں ایڈوانس پارٹی میں موجود ہونگی جبکہ ہر مرکزی جلوس کے ہمراہ ایس ای لیسکو اپنی ٹیم کے ساتھ خود موجود ہوگا۔سی ای او کا کہنا تھا لیسکو مرکزی کنڑول آفس سے محرم کیلئے لیسکو ٹیموں کی مانیٹرنگ و کنٹرولنگ جاری ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹر میں ایم اینڈ ٹی ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او لیسکوانجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ آپریشنل سٹاف لیسکو کے کیپٹن اور ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے جسے ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائیگی۔
لاہور سے مزید