• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پی کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیاست مزید مستحکم ،میاں خالد محمود ودیگر

لاہور (خصوصی رپورٹر)احکام پاکستان پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔ سیدہ سمیرا احمد مخصوص نشستوں پر ممبر پنجاب اسمبلی قرار پانے کے بعد آئی پی پی کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیاست مزید مستحکم ہو گئی۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔ آئی پی پی کی مرکزی و صوبائی قیادت کی جانب سے سیدہ سمیرا احمد کو مبارکباد کے پیغامات جاری کئے گئے ہیں۔ جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخآری، صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی، و دیگر نے مبارکباد کے پیغامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رکنیت سے استحکام پاکستان پارٹی پارلیمانی طور پر مزید مضبوط ہوئی ہے۔
لاہور سے مزید