لاہور(خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن نے ریلوے اسٹیشن راجن پور- کوٹ بہرام ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں 1.75 ایکڑ زرعی ریلوے اراضی مالیتی 40لاکھ 25 ہزار روپے واگزار کروائی گئی۔