• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ہاؤسنگ میں سٹریٹیجک پلاننگ اینڈ امپلی مینٹیشن یونٹ قائم کردیا، نورالامین مینگل

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن ʼʼبہترین سروس ڈیلیوری اور گورننس میں اصلاحاتʼʼ کے تحت محکمہ ہاؤسنگ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سٹریٹیجک پلاننگ اینڈ امپلی مینٹیشن یونٹ (SPIU) قائم کر دیا ہے۔ اس یونٹ کا مقصد پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کی جامع پلاننگ، مانیٹرنگ اور تکنیکی جانچ کو یقینی بنانا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق، یہ یونٹ منصوبہ جات کے تکنیکی پہلوؤں کا گہری نظر سے جائزہ لے گا اور حتمی منظوری سے قبل ضروری اصلاحات تجویز کرے گا، تاکہ عوامی فلاح کے منصوبے مؤثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔
لاہور سے مزید