لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر اایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے10املاک مسمار جبکہ 55املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، مصطفی ٹاؤن اور ملتان روڈ،گلبرگ، فیصل ٹاؤن، وحدت روڈ پر آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، مصطفی ٹاؤن اور ملتان روڈ پر 10املاک جزوی طور پر مسمار کر دیں۔ مسمار کی گئی املاک میں ورکشاپ، سیلون، ماربل فیکٹری، دکانیں و دیگر شامل ہیں۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹاؤن میں 29املاک سربمہر کر دیں ۔