• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں اقلیتوںکیلئےکیے جانیوالے اقدامات کو اجاگر کیا جا ئیگا، رمیش سنگھ

لاہور(خصوصی رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب نے برطانیہ میں پاکستانی سفیر کو پاکستان میں سکھ یاترا کو فروغ دینے کے لیے روڈ شوز منعقد کرنے کی تجویز دی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ روڈ شوز کے ذریعے دنیا بھر میں پنجاب میں اقلیتوں، بالخصوص سکھ برادری، کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لندن میں برطانیہ میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان یو کے میں مقیم پاکستانی سکھ کمیونٹی کے مسائل، ویزا سہولیات، مذہبی سیاحت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی سطح پر پنجاب حکومت کی اقلیت دوست پالیسیوں کے فروغ سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر یو کے میں مقیم سکھ ڈائس پورا کی طرف سے پاکستان میں سکھ یاترا کو فروغ دینے کے لیے روڈ شوز منعقد کرنے کی تجویز دی۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سکھ برادری کو جو عزت، مذہبی آزادی، اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وہ قابلِ فخر ہیں۔
لاہور سے مزید