لاہور (خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسینؓ و اتحاد امت کانفرنس‘‘اور مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 5جولائی 2025(ہفتہ) کو 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء (جامع شیخ الاسلام )مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے ۔