لاہور(شوبز رپورٹر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک کی الحمرا آرٹ گیلری میں جاری نجی کالج کے نوجوان آرٹسٹوں کی نمائش دیکھی۔نوجوان آرٹسٹوں نے سیکرٹری اطلاعا ت وثقافت کوا پنے کام سے متعلق آگاہ کیا۔ علی نواز ملک نے نوجوانوں کے کام کو سراہا، ہمارے نوجوان ہر شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ڈی جی پی آر روبینہ افضل اور ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری بھی ہمراہ تھے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز نے کہا کہ الحمراء آرٹ کی پرموشن کا مثالی ادارہ ہے۔