فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے حملوں میں 250 اسرائیلی ہلاک اور 1450 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنالیا گیا۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
میجر جنرل نمرود الونی اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) ڈیپتھ کور اور ملٹری کالجز کے سربراہ ہیں، انہیں اس سال کے شروع میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے تعینات کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سینئر اسرائيلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی کو حراست میں لے لیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد میجر جنرل نمرود کو اسی حالت میں گلیوں میں گھمایا گيا۔
سوشل میڈیا پر ایسی ایک تصویر بھی وائرل ہے جسے برطانوی اخبار نے بھی شائع کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائيلی ڈیفنس فورس نے اپنے سینئر کمانڈر کے پکڑے جانے کی تردید کی ہے۔
میجر جنرل نمرود الونی حماس کے مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن کرنے والوں میں شامل تھے۔
دوسری جانب اسرائيل کی جانب سے ہی یہ اعتراف سامنے آیا ہے کہ پچاس کے قریب اسرائيلی حماس کی حراست میں ہیں۔