ٹوکیو (اے ایف پی) جاپان میں گزشتہ روز ایک پہاڑی پگڈنڈی پر رات گزارنے والے چار ہائیکرز مردہ پائے گئے۔فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے خبررساں ادارےاے ایف پی کو بتایا کہ امدادی کارکنوں کو گزشتہ روز صبح صوبہ توچیگی کے علاقے میں 18سو96 میٹر بلند پہاڑ آساہی کی پگڈنڈیوں پر دو مردوں اور دو خواتین کی لاشیں ملیں۔صوبے توچیگی کےضلع ناسو میں فائر ڈپارٹمنٹ کو جمعہ کی سہ پہر ایک رپورٹ موصول ہوئی کہ ایک مرد ہائیکر چلنے سے قاصرتھا۔