• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر کا صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے پر آمادگی کا خیرمقدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے صنعتوں کو موسم سرما پیکج کے تحت چار ماہ کے لیے اضافی کھپت کی بنیاد پر سستی بجلی فراہم کرنے پر آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ صنعتی نرخوں کو حتمی شکل دینے کیلئے کے سی سی آئی کو آن بورڈلیا جائے تاکہ گھریلو صارفین کیلئے کراس سبسڈی کے مسئلے سے نمٹا جاسکے جسکی وجہ سے برآمدات کی مسابقت ختم ہو رہی ہے۔صدر کے سی سی آئی نے وفاقی سیکرٹری وزارت توانائی (پاور ڈویژن) راشد محمود لنگڑیال کے کراچی چیمبر کے گزشتہ دورے کے موقع پر انکے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کے سی سی آئی نے مذکورہ اجلاس کے دوران 18روپے فی کلو واٹ کی رعایتی بجلی ٹیرف پر اصرار کیا تھا لیکن کافی سوچ بچار کے بعد اصولی طور پر موسم سرما میں بڑھتی ہوئی کھپت پر 20روپے فی کلو واٹ بجلی کے رعایتی ٹیرف پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید