ٹورنٹو ( آن لائن ) کینیڈا نے بھارت کیخلاف مزید تین بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی۔ امریکا کے بعد اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بھی کینیڈا کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چھ اکتوبر کو برطانوی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ 8اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان نجر قتل معاملے پر بات چیت ہوئی ہے ۔ 9اکتوبر کو نجر قتل معاملے میں جسٹن ٹروڈو نے اردن کے فرمارواں عبداللہ بن الحسین کی بھی حمایت حاصل کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف قانونی کاروائی پر زور دیا ہے ۔