• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بچوں میں بھوک کے حوالے سے 125 میں سے 111 واں ملک، مودی حکومت نے رپورٹ مسترد کردی

کراچی ( جنگ نیوز) بھارت بچوں کی بھوک کے حوالے سے دنیا کے 125ممالک میں 111 ویں جبکہ پاکستان 102ویں نمبر پرآیا ہے۔ بھارت کی مودی حکومت نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں غلطیاں ہین اور یہ غلط نیت سے بنائی گئی ہے۔ گلوبل ہنگرانڈیکس (بھوک کا عالمی انڈیکس) پر رپورٹ جمعرات کو جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ بچوں کو ضائع کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اسکا اسکور 18.7 فیصد ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی بچوں میں خورا ک کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید