• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لئے کاٹ رہا ہوں‘ پرویز الٰہی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لئے کاٹ رہا ہوں، جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی گئی،پرویز الہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ خوش آئند ہے، دیکھتے ہیں نواز شریف اب کیا بیانیہ بناتے ہیں، نواز شریف اور جہانگیر ترین سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تو رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن بے معنی ہوگا۔ پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لئے کاٹ رہا ہوں۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سرخرو ہوں گے۔ اڈیالہ جیل والے سہولیات کے حوالے سے کسی عدالت کا حکم نہیں مان رہے۔ مجھے ذاتی معالج سے علاج کی بھی سہولت نہیں دی جا رہی۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
اہم خبریں سے مزید