• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ ٹو ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ، سپریم کورٹ انتظامی عملہ پر لاگو ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ کل جاری ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کل پیر کو عام شہریوں کی سرکاری اداروں سے متعلق معلومات تک رسائی کے قانون،دی رائٹ ٹو ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017کے سپریم کورٹ کے انتظامی عملہ پر لاگو ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مقدمہ کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرے گی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 27ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید