• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات محفوظ فیصلہ 16 اکتوبر کو سنایا جائیگا

اسلام آبا د ( آن لائن ) سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 16اکتوبر کو محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا،عدالت نے 27 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،درخواست گزار مختار احمد نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،سابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا،درخواست گزار نے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا تھا،انفارمیشن کمیشن نے اس وقت کے رجسٹرار سپریم کورٹ کو معلومات فراہم کرنے کا کہا تھا،انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ سے فیصلہ خلاف آنے پر درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید