• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے زمین کا مشاہدہ کرنے والی ایک اور سیٹلائٹ لانچ کر دی

اسلام آباد (اے پی پی) چین نے خلا سے زمین کا مشاہدہ کرنے والی ایک اور نئی سیٹلائٹ لانگ مارچ ٹو۔ ڈی خلا میں بھیج دی ۔ یہ ماحولیاتی، سمندری اور خلائی ماحول کا پتہ لگانے، آفات سے بچائو اور تخفیف اور سائنسی تجربات کیلئے خدمات فراہم کریگا۔ لانچ سینٹر نے کہا کہ لانچ لانگ مارچ راکٹ فیملی کا یہ491 واں مشن ہے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح8:54 بجے کوڈڈ04 یون ہائی۔ 1 سیٹلائٹ کو شمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا کے لئے چھوڑاگیا ہے جو جلد ہی پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گئی ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید