• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات فراہمی کی درخواست منظور

اسلام آباد(رپورٹ :رانا مسعود حسین ) رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات فراہمی کی درخواست منظور،فیصلے میں کہا گیا کہ معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ، کوئی شخص، اتھارٹی یا ادارہ قانونی جوا زکے بغیرنہیں روک سکتا ،سپریم کورٹ کی رجسٹرار آفس کومقدمہ بازی میں اپیل گزار کی جانب سے ادا کی گئی کورٹ فیس بھی ادا کرنے کی ہدایت،عدالت عظمی نے معلومات تک رسائی کے قانون رائٹ ٹو ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017کے سپریم کورٹ کے انتظامی عملہ پر لاگو ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مقدمہ کا محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے معلومات تک رسائی کو شہریوں کا بنیادی آئینی حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی جوا زکے بغیر کوئی شخص،اتھارٹی یا ادارہ شہریوں کی معلومات تک رسائی نہیں روک سکتا۔

اہم خبریں سے مزید