• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائر کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کو کالعدم قرار دینے اور نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب ترامیم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہیں، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید