لاہور( کورٹ رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی ضیا ءباجوہ نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی بازیابی کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سےآج جواب طلب کرلیا ۔ مزید برآں عابد باکسرکے خلاف مزید مقدمات کے اندراج کے لئے مساجد میں اعلانات کروانے شروع کردیئے ہیں دوسری جانب عابد باکسر کی اہلیہ نے الزام لگا یا ہے کہ عابد باکسر سی آئی اے کی تحویل میں ہے ۔