کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود جدہ ہزارہ کالونی میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں میاں بیوی زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر علاقہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں نے دم توڑ دیا۔متولین کی شناخت ابراہیم ولد جمشید اور شکیلہ زوجہ ابراہیم کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو رنجش پر سگے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث حسین ولد جمشید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل 30 بور پستول بمعہ ایمونیش برآمد کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ و مزید کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔