کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر بلدیہ، لانڈھی ،ماڈل کالونی، ناظم آباد ٹاؤنز کے بجٹ منظور کرلئے گئے ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کونسل کے بجٹ اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے مالی سال 2026-2025 کا سرپلس بجٹ پیش کیا ، ٹاؤن وائس چیئرمین عجب خان سواتی، میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو، اراکینِ کونسل اور افسران نے شرکت کی ، بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 2 ارب 89 کروڑ 82 لاکھ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 2ارب 89کروڑ 77لاکھ روپے لگایا گیا ہے،چیئرمین ظفر احمد خان نے ٹاؤن میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کامالی سال 2025-26 کا 4 ارب 33 کروڑ 74 لاکھ 68 ہزار 149 روپے کا بجٹ پیش کر دیاجو 48 لاکھ 80 ہزار روپے کا سرپلس بجٹ ہے جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ،امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین کی خصوصی شرکت،لانڈھی ٹائون نے 3 ارب 57 کروڑ 35 لاکھ 48ہزار 900 روپے کا بجٹ پیش کیا ، 16 کروڑ 74 لاکھ 82ہزار 650روپے کی بچت د کھائی گئی ہے آئندہ مالی سال مختلف حکومتی ذرائع سے جو آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے وہ 3ارب 5کروڑ 55لاکھ 56ہزار 462 روپے ہے جبکہ اپنے ذرائع آمدنی سے 21 کروڑ 80 لاکھ ظاہر کئے گئے۔جبکہ اخراجات کی مد میں 3 ارب74 کروڑ 10لاکھ 31ہزار 550 روپے ظاہر کئے گئے ہیں ، چئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ نے کئی برسوں سے ملازمین کے رکے ہوئے واجبات کی ادائیگی بھی اپنے ذرائع آمدنی سےکردی ہےانہوں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ واٹر بورڈ کو پاپند کیا جائے کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے،چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کا مالی سال برائے 2025- 2026 کے لئے دو ارب پینتالیس کروڑ نو لاکھ پچیاسی ہزار سینتالیس روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا جسےکونسل نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا،چیئرمین نے کہا کہ اس بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت،لنک روڈز اور اسکولوں کی بحالی اور تعمیر کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے، صدرٹاؤن کونسل نے 4 ارب 38 کروڑ 4 لاکھ57 ہزار 544 روپے کا فاضل بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا، اخراجات کا کل تخمینہ 4ارب 37 کروڑ 94 لاکھ7ہزار350 روپے تجویز 10 لاکھ 50ہزار 194روپے کی بچت ظاہر کی گئی ہے، ٹاؤن چیئرمین و کنوینیئرمنصور احمد شیخ نے بجٹ پیش کیا اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بجٹ پر تفصیلی غورخوص اور سیرحاصل بحث کے بعدبجٹ کو منظور کرلیا، ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمنٰ موتی والا، میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔