کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل نے غزہ میں بدترین دہشت گردی مسلط کی ہوئی ہے، اسرائل وحشیانہ بمباری اور بھوک افلاس کے ذریعے اہل غزہ پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے،اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور بھوک و خوراک کی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے جو بدترین دہشت گردی ہے، غزہ میں ایک بڑاا نسانی المیہ جنم لے چکا ہے تاہم عالمی برادری، اقوام متحدہ بلکہ مسلم حکمرانوں نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں اسرائیل کو جارحیت و دہشت گردی سے روکنے پر تیار نہیں ، انسانی حقوق کے دعویداروں کو بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم اور جارحیت نظر نہیں آرہی، نئے عالمی منظر نامے میں غزہ کی سنگین صورتحال اور اسرائیل کے پیدا کردہ بدترین انسانی المیے سے دنیا کی توجہ ہٹ گئی ہے۔