کراچی ( پ ر) محفل مرتضیٰ کشمیر روڈ میں عشرہ محرم کی مجالس روزانہ شب ساڑھے 9 بجے منعقد ہونگی،مولانا ابو طالب طبا طبائی خطاب کرینگے جبکہ روزانہ شام 6 بجے خواتین کب مجالس سے محترمہ سلمیٰ رضا خطاب کرینگی ،مسجد و امام بارگاہ بفر زون میں بعد نماز مغربین مجالس سے مولانا بدر الحسنین عابدی خطاب کرینگے ،امام بارگاہ بارہ امام جونا مارکیٹ نشتر روڈ میں ساڑھے 9 بجے مجالس سے مولانا محمد جواد یعسوبی خطاب کرینگے،عاشورہ پر مجلس صبح 10 بجے ہوگی۔