• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو پولیس ظاہر کرکے مویشی گاڑیاں چھیننے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )میمن گوٹھ پولیس نے مویشی گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ بلاول ولد امان کو مین سپر ہائی وے سے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے مویشیوں سے بھری گاڑیاں چھیننے کے کئی انکشافات کئے ہیں، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ پولیس لائٹ اور کیپ کا استعمال، اپنے ساتھیوں کے ساتھ خود کو پولیس ظاہر کر کے وارداتیں سپر ہائی وے، میمن گوٹھ اور دیگر تھانوں کی حدود میں کرتا تھا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید