کراچی (پ ر) شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں پانی کی قلت ہے، ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پانی کی کٹی ہوئی لائن کی مرمت بری طرح سے تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے اور علاقہ مکین پانی کی بُوند بُوند کو ترس رہے ہیں،مکینوں نے ایم ڈی واٹربورڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں پانی کی فوری فراہمی کیلئے احکامات جاری کریں۔