کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں موبائل فون کا کاروبار کرنے والے ایک اور تاجر کو لوٹ لیا گیا، متاثرہ تاجرشاہ رخ آن لائن ٹیکسی میں ائیر پورٹ جا رہا تھا کہ حسن اسکوائر پل کی جانب نیشنل اسٹیڈیم سر شاہ سلیمان روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے روک کر تین پاسپورٹ ، دو قیمتی اور دیگر تین موبائل فونز،15 ہزار 500 سعودی ریال، 2500 درہم اور بیگ میں موجود چار دستی گھڑیاں اور متفرق کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔