کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کتاب سے دوستی کامیابی کی ضمانت ہے ، امیر غریب کا فرق ختم کرتی ہے ، نئی نسل بالخصوص سیاسی کارکنان مطالعہ سے دور ہیں ، یہ صورتحال ہمارے ملک و قوم کے لئے بالکل بھی اچھی نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےممبر سندھ کونسل پاکستان پیپلز پارٹی ظفر جھنڈیر کی " بے نظیر سے بلاول تک " کے عنوان سے کتاب کی تقریب رو نمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ظفر جھنڈیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں مختلف اضلاع سے ذمہ داران نے شرکت کی، مہمان خصوصی نثار کھوڑو نے کہا کہ ظفر جھنڈیر کی لکھی ہوئی کتاب بہت منفرد اور اہم معلومات پر مبنی ہے ، اس کتاب کو پارٹی کے ہر کارکن کو پڑھنا چاہئے ، جدوجہد کے طریقے اور جدت سے آگاہی کے لئے لازمی ہے کہ لوگ بالخصوص نوجوان مطالعہ کا شوق پیدا کریں، تقریب میں ظفر جھنڈیر کو مبارک باد دی اور تقریب میں شریک مہمانوں کو کتاب کے تحفے بھی پیش کیئے گئے جبکہ اختتام پر پارٹی پرچم کا ڈیزائن کردہ کیک کاٹا گیا اور شرکاء کو عشائیہ بھی دیا گیا۔