• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وار سرغنہ ارشد پپو کے اڈے پر چھاپہ، 5 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی پولیس نے جہاں آباد میں مبینہ طور پر لیاری گینگ وار سرغنہ ارشد پپو کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکر 2زخمی سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، اڈوں کو بھاری مشینری کے ذریعے سے مسمار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں زخمی عبد اللہ عبد الشکور،عارف اکبر جبکہ ریاض عامر علی،زبیرمحمد فاروق اورفیاض علی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے2پسٹل ، 260گرام چرس ،اعلی کوالٹی آئس 60گرام،اعلی کوالٹی کی کرش75 گرام برآمد کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید