کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علا مہ سیدساجد علی نقوی نے محرم الحرام 1447 ھ کے آغاز پر پیغام میں کہا ہےکہ ماہ محرم ہمیں سیدالشہداحضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی شہادت کے ساتھ ان کے مشن اور جدوجہد کی طرف متوجہ کرتا ہے، واقعات کربلا کا ذکر شہدائے کربلا کے مشن اور جدو جہد کو تازہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے ، پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق عزاداری منانا ہر شہری کا آئینیʼ قانونیʼ مذہبی حق ہے جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتا، تمام مسالک کے علماء،ذاکرین اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں اتحادو وحدت کی فضاء کو مزید مضبوط کریں اور برداشت کا ماحول پیدا کریں۔