• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر نے کورنگی میں سڑک کی بحالی کے کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا، میڈیا سے گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی کی یوسی25،26 اور 28 میں پیور بلاک کا کام اور یوسی30،وارڈ1 اور 2 میں سڑک کی بحالی کے کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شاہ فیصل کالونی میں ایک نیا پل تعمیر کرنے جا رہی ہے نئے ترقیاتی کام ایک سال کے اندر ہی مکمل کریں گے ،ضلع کورنگی میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے تقریباً ایک لاکھ 10ہزار رننگ فٹ سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید