لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں فلسطین علماء و مشائخ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل صیہونی جنگی جرائم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔ امریکہ، بھارت اور یورپ کا کردار گھناؤنا، غیر انسانی اور متعصبانہ ہے۔